Gul Chandni – گُل چاندنی
PKR1,500
گل چاندنی پاکستان کی مشہور شاعرہ زہرا نگاہ کے کلام کا نیا مجموعہ ہے۔ موضوعات میں عورت کے ساتھ معاشرے میں کیے جانے والے مظالم، تنہائی، عمر گزشتہ کا ملال، نئی دنیا کی چیزیں ، بچھڑ جانے والے لوگ اور ایسے کئی موضوع جو ہر انسان کے دل کی گہرائی میں کہیں نا کہیں پائے جاتے ہیں۔
Fast Shipping
All orders are dispatched in 1-3 business days. We Ship Worldwide.
Secure Checkout
SSL Enabled Secure Checkout
Weight | 0.46 kg |
---|
Aniqa Sohaib (verified owner) –
میں بچ گئی ماں
(اس بچی کے نام جسے پیدا ہونے سے پہلے ختم کر دیا گیا)
میں بچ گئی ماں
ترے کچے خون کی مہندی
مری پور پور میں رچ گئی ماں
میں بچ گئی ماں
گر میرے نقش ابھر آتے
وہ تب بھی لہو سے بھر جاتے
مرا قد جو تھوڑا سا بڑھتا
مرے باپ کا قد چھوٹا پڑتا ۔۔۔
تری لوری سننے سے پہلے
خود اپنی نیند میں سو گئی ماں
………
زھرانگاہ پاکستان کی ایک معروف شاعرہ ہیں،ان کا تعلق ایک ادبی گھرانے سے ہے۔ “گل چاندنی” ان کا چوتھا مجموعہ ہے۔”گل چاندنی”پرانے زمانے ميں ایک درخت کو کہا جاتا تھا،ایسا درخت جس پرآسیب ہواور اس میں کیلیں ٹھونکی جاتيں تھیں اور کہا جاتا کہ اگر کیلیں نکال دی جائیں تو جن باہر آجائیں گئے۔اسی درخت پہ اس کتاب کا نام ہے۔ اب بات کرتے ہیں اس کتاب کی شاعری پر ۔ اس کتاب کے موضوعات بدلے ہوئے ہیں،کتاب میں خاص طور پرمعاشرے میں عورت کے مقام اور مظالم پہ نظمیں لکھی گئیں ہیں جیسے
میں بچ گئی ماں (اس بچی کے نام جسے پیدا ہونے سے پہلے ختم کر دیا گیا)
بچّہ اور مور
کہانی گل پری کی
وہ چڑیا
سندھ کے ایک بے نام قبرستان کے نام( جہاں کاری لڑکیوں کو دفن کر دیا جاتا ہے )
روتھ فاؤ کے نام
شریفاں کے نام
اس کے علاوہ تنہائی،ماضی،بچھڑے لوگ،پـچھتاوا،پرانا گھر، پرانے دوست، موسم ،خواب، یادیں ،جدائی اور کمال متفرق اشعار غرضیکہ اس کتاب میں زھرانگاہ کے شعری اظہار بہت گہرا اور پرتاثر ہے ۔یہ کتاب زیادہ پرانی نہیں ہے اس لیے اس میں کچھ حالیہ واقعات پر بھی نظمیں شامل ہیں۔ان میں ویت نام ، کراچی دہشتگردی ، سیاچن پر نظمیں شامل ہیں ۔
اگر آپ کو شاعری سے لگاؤ ہے تو اس کتاب کو ضرور پڑھیں ۔
(0) (0) Watch Unwatch