Majmua Dr. Muhammad Yunus Butt – مجموعہ ڈاکٹر محمد یونس بٹ
PKR2,500
Fast Shipping
All orders are dispatched in 1-3 business days. We Ship Worldwide.
Secure Checkout
SSL Enabled Secure Checkout
Weight | 1.24 kg |
---|---|
Writer |
PKR2,500
All orders are dispatched in 1-3 business days. We Ship Worldwide.
SSL Enabled Secure Checkout
Weight | 1.24 kg |
---|---|
Writer |
Title: Majmua Dr. Muhammad Yunus Butt – مجموعہ ڈاکٹر محمد یونس بٹ
ISBN-13: 9789693520750
Author: Dr. Muhammad Yunus Butt – ڈاکٹر محمد یونس بٹ
Language: Urdu
Year of Publication: 2008
Format: Hardcover
Number of Pages: 872
Bookfueled_ray (verified owner) –
“جو کسی کے منہ پر سچ کہے اور دوسروں کو اس پر غصہ آنے کی بجائے ہنسی آئے، وہ مزاح نگار ہوتا ہے۔”
اس کتاب کے تعارف کیلئے بس یہی بات کافی ہے کہ اسے ڈاکٹر محمد یونس بٹ نے لکھا ہے۔ مشہور پی۔ٹی وی ڈرامہ Family Front اور ham sab umeed see Hain کے رائٹر اب تک بیشمار ٹی وی ڈرامے اور کتابیں لکھ چکے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب مزاح کے پردے میں تنقید برائے اصلاح پر پوری مہارت رکھتے ہیں۔ بٹ پارے، بٹ تمیزیاں، مزاح پرسی، نوک جوک، لاف زانیاں، غل دستہ اور جوک در جوک کے عنوان سے انکی تحریریں مختلف اخبارات اور رسائل میں شائع مضامین پر مشتمل ہیں جس میں انکی پر مزاح تنقید کا سیاست دان، ملکی حالات اور ادبی حلقوں کی نامور شخصیات نشانہ بنے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ انکی کتاب زیادہ تر 1989-1999 کے سیاسی و ادبی حالات اور واقعات بیان کیے ہیں کیونکہ بہت سی نامور شخصیات (عبداللہ حسین، انتظار حسین، احمد فراز، قتیل شفائی، عدیم ہاشمی، نور جہاں، حبیب جالب) اب وفات پا چکے ہیں جبکہ وفات پانے والے سیاستدانوں کی تعداد کم ہے(جہانگیر بدر)۔۔🙄
“سیاست میں مولانا فضل الرحمان کو وہی مقام حاصل ہے جو فلموں میں مسرت شاہین کو۔ مذہب کے یہ ملا دو پیازہ، سیاست کے دو پلازہ ہیں۔”😂
صرف سیاست ہی نہیں، عام عوام کے حالات اور واقعات، مشہور خاوند بیوی والے لطیفے اور مرد اور عورت کی برابر حقوق کی جنگ ہر پہلو کو بہیت اچھا لکھا ہے۔۔
“عورتیں پیدائشی طور پر محنتی ہیں۔اس بات کا اندازہ آپ اس بات سے لگالیں کہ صرف 12 فیصد عورتیں خوبصورت پیدا ہوتی ہیں باقی اپنی محنت سے بنتی ہیں۔”😂
“حوائیاں” انکے ازبکستان، قازقستان اور کرغیزستان پر مشتمل سفر نامے پر مشتمل ہے لیکن اس میں بھی مزاح کا پہلو نمایاں ہے۔
“شناخت پریڈ” میں بھی سیاسی رہنماؤں کی نام لیے بغیر دھلائی کی گئی ہے جبکہ “خندہ زن” اور “خندہ پیش آنیاں” میں مجموعی طور پر ادبی اور سیاسی شخصیات اور دیگر عوامی مسائل پر مشتمل ہے۔
“کوئی بندہ یا اچھا ہوتا ہے یا سیاستدان ہوتا ہے۔”
“شیطانیاں” انکی ذرا ہٹ کے تحریر ہے کیونکہ اس میں انسانوں کے سنجیدہ پہلوؤں کو بھی دلچسپ انداز میں ڈسکس کیا ہے۔
“شیطان کائنات کا پہلا صحافی ہے جس نے اللہ کو خبر دی کہ آدم زمین پر جا کر کیا کرے گا ”
میں سمجھتی ہوں کہ ایسی کتابیں ہم سب کی لائبریری میں ہونا ضروری ہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں نہ کہ سب سے بڑی نیکی کسی شخص کے چہرے پر مسکراہٹ لانا ہے اور اس کتاب میں
آپکو ہنسانے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔
“رائٹرز خوابوں کے محل بناتے ہیں۔ قارئین ان میں رہتے ہیں اور پبلشرز ان کا کرایہ وصول کرتے ہیں۔”
(0) (0) Watch Unwatch