Moorat – موُرت
PKR300
Title: Moorat – موُرت
ISBN-13: 9789693500028
Author: Mustansar Hussain Tarar – مستنصر حسین تارڑ
Language: Urdu
Year of Publication: 2010
Format: Hardcover
Number of Pages: 215
Fast Shipping
All orders are dispatched in 1-3 business days. We Ship Worldwide.
Secure Checkout
SSL Enabled Secure Checkout
Weight | 0.32 kg |
---|---|
Writer |
fizairfan36 (verified owner) –
کتاب “مورت” ایک مجموعہ ہے ڈراموں کا۔ یہ ڈرامے عکاسی کرتے ہے ہماری روزمرہ کی زندگی کا۔ اس کی ہر اک کہانی، ہر کردار اپنی جگہ پر منفرد اور بے مثال ہے۔ مستنصر صاحب نے نہایت سادہ اور آسان زبان استعمال کی ہے۔کتاب میں کل چھ ڈرامے ہیں۔ جن میں ہر ایک دوسرے سے بڑھ کر ہے۔ سب سے پہلے “مورت” ہمیں بتاتی ہے کہ ہم خود سب سے بڑے سچ ہوتے ہیں, ہم خود سچائی ہیں اگر ہم ساری زندگی بھی پرواز کرتے رہے پھر بھی ہمارے سامنے ہمارا اپنا ہی عکس ہوگا. “دشت تنہائ” خانہ بدوشوں کے گرد گھومتی ہے یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس پر دولت اثر انداز نہیں ہوتی جسے قدرت اپنی طرف کھینچتی ہے. “عبث بدنام کیا” ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو ہر طریقے سے منفرد اور قابل ہے. وہ تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں مہارت رکھتا ہے لیکن وہ لوگوں کے مطابق نہیں چلنا چاہتا, وہ اپنا حق چاھتا ہے کسی بھی چاپلوسی یا سفارش کے بنا, جس ملازمت کو وہ Deserve کرتا ہے اس کے لیے وہ بھیک کیوں مانگے؟ وہ اپنے قانون خود بنانا چاہتا ہے.اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ نوجوان سسٹم سے جیت سکے گا یا پھر وہ بھی اس سسٹم کا حصہ بن جاے گا؟؟؟ “پانی کا قیدی” ایک ماشکی کی کہانی ہے, کہانی ہے اپنے کام سے محبت کی , ایک ایسے باپ کی جو چاہتا ہے کہ اس بیٹا کبھی کسی کے سامنے نہ جھکےـ “رب نے ہر انسان کی گھال کو بے داغ بنایا ہے لوگوں کا لالچ ان گھالوں میں سوراخ کر دیتا ہے پھر ان سوراخوں سے ان کا بوجھ بہہ جاتا ہے جو پھر دوسرے لوگ اٹھاتے ہیں اور وہ انسان جھک جاتا ہے”ـ “مہک” کہانی ہے مٹی سے محبت کرنے والوں کی, مٹی کی قدروقیمت جاننے والوں کی, ایسے لوگوں کی جن کے لیے مٹی ہی سب کچھ ہے۔ ” جو لوگ زمین کے پاس رہتے ہیں زمین ان لوگوں کو اپنی دانائ عطا کرتی ہے”. “جنگل میں راستہ” کہانی ہے اک ایسے انسان کی جس نے معزوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا جس کا ماننا ہے کہ اگر انسان سے ایک حس چھین لی جاتی ہے تو اس کی بقیہ حسیں پہلے سے تیز ہو جاتی ہیں. “معزور انسان اگر اپنے پر ترس کھانا چھوڈ دے تو اس کے آدھے سے زیادہ مسلے حل ہو جائے”ـ Each and every story left you in awe and mesmerised. Besides its messages and beauty its a quick read. If good content and fast pace is something you love, give it a try, it will not disappoint you.
(0) (0) Watch Unwatch